🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ظاہر ہے کہ مقتدی کو جب ہی علم ہو سکے گا جب امام لفظ ﴿غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ...
حدیث حاشیہ:
ظاہر ہے کہ مقتدی کو جب ہی علم ہو سکے گا جب امام لفظ ﴿غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ﴾ پھر لفظ آمین کو بآواز بلند ادا کرے گا اور مقتدی بھی بالجہر اس کی آمین کی آواز کے ساتھ آمین کی آواز ملائیں گے۔
تب ہی وہ آمین کہنا ملائکہ کے ساتھ ہوگا۔
اس سے آمین بالجہر کا اثبات ہوتا ہے۔
جو لوگ آمین بالجہر کے انکا ری ہیں وہ سراسر غلطی پر ہیں۔
آمین بالجہر بلاشک وشبہ سنت نبوی ہے۔
محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دعویداروں کا فرض ہے کہ وہ اس حقیقت پرٹھنڈے دل سے غور کریں۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4475