🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یہ حدیث کتاب الصلٰوۃ میں گذر چکی ہے۔ یعنی اللہ ایسا نہیں کرے گا کہ تمہاری نمازوں...
حدیث حاشیہ:
یہ حدیث کتاب الصلٰوۃ میں گذر چکی ہے۔
یعنی اللہ ایسا نہیں کرے گا کہ تمہاری نمازوں کو جو بیت المقدس کی طرف منہ کر کے پڑھی گئی ہیں ضائع کردے، ان کا ثواب نہ دے۔
ہوایہ کہ جب قبلہ بدلاتومشرکین مکہ کہنے لگے کہ اب محمد صلی اللہ علیہ وسلم رفتہ رفتہ ہمارے طریقہ پر آچلے ہیں۔
چند روز میں یہ پھر اپنا آبائی دین اختیار کرلیں گے۔
منافق کہنے لگے کہ اگر پہلاقبلہ حق تھا تو یہ دوسرا قبلہ باطل ہے۔
اہل کتاب کہنے لگے اگر یہ سچے پیغمبر ہوتے تو اگلے پیغمبروں کی طرح اپناقبلہ بیت المقدس ہی کو بنا تے۔
اسی قسم کی بیہودہ باتیں بنا نے لگے۔
اس وقت اللہ تعالیٰ نے آیات ﴿سَيَقُولُ السُّفَهَاءُ مِنَ النَّاسِ﴾ (البقرہ: 142)
کو نازل فرمایا۔
آیت میں لفظ عبادت کو ایمان کہا گیا ہے جس سے اعمال صالحہ اور ایمان میں یکسانیت ثابت ہوتی ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4486