🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: تحویل قبلہ پر ایک تبصرہ: نبی کریم ﷺ کی عادت مباکہ تھی کہ جس بارے میں کوئی...
حدیث حاشیہ:
تحویل قبلہ پر ایک تبصرہ:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت مباکہ تھی کہ جس بارے میں کوئی حکم الٰہی موجونہ ہوتا، اس میں آپ اہل کتاب سے موافقت فرمایا کرتے تھے۔
نماز آغاز نبوت ہی سے فرض ہو چکی تھی۔
مگر قبلہ کے متعلق کوئی حکم نازل نہ ہوا تھا۔
اس لیے مکہ کی تیرہ سالہ اقامت کے عرصہ میں نبی انے بیت المقدس ہی کوقبلہ بنا ئے رکھا۔
مدینہ میں پہنچ کر بھی یہی عمل رہا، مگر ہجرت کے دوسرے سال یا 17ماہ کے بعد خدا نے اس بارے میں حکم نازل فرمایا، یہ حکم نبی کی دلی منشاء کے موافق تھا کیونکہ آپ دل سے چاہتے تھے کہ مسلمانوں کا قبلہ وہ مسجد بنا ئی جائے جس کے بانی حضرت ابراہیم ؑ تھے۔
جسے مکعب شکل کی عمارت ہونے کی وجہ سے کعبہ اور صرف عبادت الٰہی کے لیے بنائے جانے کی وجہ سے بیت اللہ اور عظمت اور حمت کی وجہ سے مسجد الحرام کہا جاتا تھا۔
اس حکم میں جو اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں نازل فرما یا ہے۔
(1)
یہ بھی بتا یا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو جملہ جہا ت سے یکساں نسبت ہے۔
﴿فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ﴾ (البقرہ: 115)
اور ﴿وَلِكُلٍّ وِجْهَةٌ هُوَ مُوَلِّيهَا فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ أَيْنَ مَا تَكُونُوا يَأْتِ بِكُمُ اللَّهُ جَمِيعًا إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ﴾ (البقرہ: 148) (2)
اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عبادت کے لیے کسی نہ کسی طرف مقرر کر لینا طبقات دوم میں شائع رہا ہے۔
﴿وَلِكُلٍّ وِجْهَةٌ هُوَ مُوَلِّيهَا﴾ (البقرہ: 148) (2)
اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کسی طرف منہ کر لینا اصل عبادت سے کچھ تعلق نہیں رکھتا ﴿لَيْسَ الْبِرَّ أَنْ تُوَلُّوا وُجُوهَكُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ﴾ (البقرہ: 177) (4)
اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تعیین قبلہ کا بڑا مقصد یہ بھی ہے کہ متبعین رسول کے لیے ایک ممیز عادت قرار دی جائے۔
﴿لِنَعْلَمَ مَنْ يَتَّبِعُ الرَّسُولَ مِمَّنْ يَنْقَلِبُ عَلَى عَقِبَيْهِ﴾ (البقرہ: 143)
یہی وجہ تھی کہ جب تک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں رہے، اس وقت تک بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ رہا کیونکہ مشرکین مکہ بیت المقدس کے احترام کے قائل نہ تھے اور کعبہ کو تو انہوں نے خود ہی اپنا بڑا معبد بنا رکھا تھا۔
اس لیے شرک چھوڑ دینے اور اسلام قبول کر نے کی بین علامت مکہ میں یہی رہی کہ مسلمان ہونے والا بیت المقدس کی طرف منہ کرکے نماز پڑھا کرے۔
جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ پہنچے وہاں زیادہ تر یہودی یا عیسائی ہی آباد تھے وہ مکہ کی مسجد الحرام کی عظمت کے قائل نہ تھے اور بیت المقدس کو تو وہ بیت ایل یا ہیکل تسلیم کرتے ہی تھے۔
اس لیے مدینہ میں اسلام قبول کرنے اور آبائی مذہب چھوڑکر مسلمان بننے کی علامت یہ قرار پائی کہ مکہ کی مسجد الحرام کی طرف منہ کرکے نماز پڑھی جایا کرے۔
حکم الٰہی کے مطابق یہی مسجد ہمیشہ کے لیے مسلمانوں کا قبلہ قرار پائی۔
اس مسجد کو قبلہ قرار دینے کی وجہ اللہ تعالیٰ نے خودہی بیان فرمادی ہے ﴿إِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِي بِبَكَّةَ مُبَارَكًا وَهُدًى لِلْعَالَمِينَ﴾ (آل عمران: 96)
یہ مسجد دنیا کی سب سے پہلی عمارت ہے جو خالص عبادت الٰہی کی غرض سے بنائی گئی ہے۔
چونکہ اسے تقدیم زمانی اور عظمت تاریخی حاصل ہے۔
اس لیے اس کو قبلہ بنایا جانا مناسب ہے۔
﴿وَإِذْ يَرْفَعُ إِبْرَاهِيمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَيْتِ وَإِسْمَاعِيلُ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ﴾ (البقرہ: 27)
دوم یہ کہ اس مسجد کے بانی حضرت ابراہیم ؑ ہیں اور حضرت ابراہیم ؑ ہی یہودیوں، عیسائیوں اور مسلمانو ں کے جد اعلیٰ ہیں۔
اس لیے ان شاندار قوموں کے پدربزرگوار کی مسجد کو قبلہ قرار دینا گویا اقوام ثلاثہ کو اتحاد نسبی وجسمانی کی یاد دلاکر اتحاد روحانی کے لیے دعوت دینا اور متحد بن جانے کاپیغام ﴿ادْخُلُوا فِي السِّلْمِ كَافَّةً﴾ (البقرة: 208)
بنادینا تھا۔
(ازافادات حضرت قاضی سید سلیمان صاحب منصور پوری مرحوم)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4494