🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: آیت مذکورہ میں ﴿أنی شئتم﴾ سے مراد یہ ہے کہ جس طرح چاہو لٹا کر، بٹھا کر...
حدیث حاشیہ:
آیت مذکورہ میں ﴿أنی شئتم﴾ سے مراد یہ ہے کہ جس طرح چاہو لٹا کر، بٹھا کر کھڑا کر کے اپنی عورت سے جماع کرسکتے ہو۔
لفظ حرثکم (کھیتی)
بتلارہاہے کہ اس سے وطی في الدبر مراد نہیں ہے کیونکہ دبر کھیتی نہیں ہے۔
یہ آیت یہودیوں کی تردید میں نازل ہوئی جو کہا کرتے تھے کہ عورت سے اگر شرمگاہ میں پیچھے سے جماع کیا جائے تو لڑکا بھینگا پیدا ہوتا ہے جن لو گوں نے اس آیت سے وطی فی الدبر کاجواز نکالا ہے ان کا یہ استدلال صحیح نہیں ہے۔
دبر میں جماع کرنے والوں پر خدا کی لعنت ہوتی ہے۔
ترمذی نے ابن عباس ؓ سے نکالا ہے کہ اللہ اس شخص کی طرف نظر رحمت نہیں کر ے گا جو کسی مرد یاعورت سے دبر میں جماع کرے۔
یہ فعل بہت گندہ اور خلاف انسانیت بھی ہے۔
اللہ پاک ہر مسلمان کو ایسے برے کام سے بچائے، آمین۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4527