🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: سورۃ طلاق کو چھوٹی سورۃ نساء کہا گیا ہے اور سورۃ نساء کو بڑی سورۃ نساء قراردیا...
حدیث حاشیہ:
سورۃ طلاق کو چھوٹی سورۃ نساء کہا گیا ہے اور سورۃ نساء کو بڑی سورۃ نساء قراردیا گیا ہے۔
سورۃ طلاق میں اللہ نے یہ فرمایا ہے ﴿وَأُولَاتُ الْأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ﴾ (الطلاق: 4)
تو حاملہ عورتیں سورۃ نساء کی آیت سے خاص کر لی گئیں۔
اس سے یہ نکلا کہ حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کا مذہب بھی حاملہ عورت کی عدت میں یہی تھا کہ وضع حمل سے اس کی عدت پوری ہو جاتی ہے اور عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ کا قول غلط نکلا۔
ایوب سختیانی کی روایت میں شک نہیں ہے۔
جیسے عبداللہ بن عون کی روایت میں ہے کہ مالک بن عامر یا مالک بن عوف سے ملا۔
اس روایت کو خود امام بخاری نے تفسیر سورۃ طلاق میں وصل کیاہے۔
روایت میں مذکورہ سبیعہ کا قصہ یہ ہے کہ سبیعہ کا خاوند سعد بن خولہ مکہ میں مر گیا اس وقت سبیعہ حاملہ تھی۔
خاوند کے انتقال کے چند روز بعد وہ بچہ جنی اور ابو انسابل نے اس سے نکاح کرنا چاہا۔
اس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ پوچھا۔
آپ نے اس کو نکاح کی اجازت دے دی۔
معلوم ہواکہ حاملہ کی عدت وضع حمل سے گزر جاتی ہے۔
حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کا قول یہ تھا کہ حاملہ بھی عدت پوری کرے گی اگر وضع حمل میں چار مہینے دس دن باقی ہوں تو اس مدت تک اگر زیادہ عرصہ باقی ہو تو وضع حمل تک انتظار کرے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4532