مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: راستے میں ان کو کسی بات پر غصہ آیا، انہوں نے اپنے لوگوں سے کہا آگ سلگاؤ،...
حدیث حاشیہ:
راستے میں ان کو کسی بات پر غصہ آیا، انہوں نے اپنے لوگوں سے کہا آگ سلگاؤ، جب آگ روشن ہوئی تو کہا اس میں گھس جاؤ۔
بعض نے کہا ان کی اطاعت کرنی چاہیئے، بعضوں نے کہا کہ ان کا یہ حکم شریعت کے خلاف ہے۔
اس کا ما ننا ضروری نہیں۔
آخر یہ آیت ﴿فَإِنْ تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ﴾ (النساء: 59)
نازل ہوئی۔
حافظ نے کہا مطلب یہ ہے کہ جب کسی مسئلہ میں اختلاف ہو تو کتاب اللہ وحدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف رجوع کرو اور اس سے تقلید شخصی کی جڑ کٹ گئی۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4584