مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یعنی حضرت علی ؓ کا تقرب اور علو مرتبہ تو ان کے گھر کو دیکھنے سے معلوم...
حدیث حاشیہ:
یعنی حضرت علی ؓ کا تقرب اور علو مرتبہ تو ان کے گھر کو دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر سے ان کا گھر ملا ہوا ہے اور قرابت قریب یہ کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا زاد بھائی اور آپ کے داماد بھی تھے۔
ایسے صاحب فضیلت کی نسبت بد اعتقادی کرنا کم بختی کی نشانی ہے۔
شاید یہ شخص خوارج میں سے ہوگا جو حضرت علی ؓ اور حضرت عثمان ؓ دونوں کی تکفیر کرتے ہیں۔
(وحیدی)
حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ کا مطلب یہ تھا کہ موجودہ جنگ خانگی ہے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں کافروں سے ہماری جنگ دنیا کی حکومت یا سرداری کے لیے نہیں بلکہ خالص دین کے لیے تھی تاکہ کافروں کا غرور ٹوٹ جائے اور مسلمان ان کی ایذاء سے محفوظ رہیں تم تو دنیا کی سلطنت اور حکومت اور خلافت حاصل کرنے کے لیے لڑ رہے ہو اور دلیل اس آیت سے لیتے ہو جس کا مطلب دوسرا ہے۔
قرآن مجید کی آیات کو بے محل استعمال کرنے والوں نے اسی طرح امت میں فتنے اورفساد پیدا کئے اور ملت کے شیرازے کو منتشر کر دیا ہے۔
آج کل بھی بہت سے نام نہاد عالم بے محل آیات واحادیث کواستعمال کرنے والے بکثرت موجود ہیں جو ہر وقت مسلمانوں کو لڑاتے رہتے ہیں۔
ھداھم اللہ إلیٰ صراط مستقیم۔
حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ کے اس طرز عمل میں بہت سے اسباق پوشیدہ ہیں، کاش! ہم غور کر سکیں۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4650