🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس سرکاری اہم اعلان کے لئے پہلے حضرت ابو بکر ؓ کو مامور کیا گیا ہے۔ بعد...
حدیث حاشیہ:
اس سرکاری اہم اعلان کے لئے پہلے حضرت ابو بکر ؓ کو مامور کیا گیا ہے۔
بعد میں آپ کو بذریعہ وحی بتلایا گیا کہ آئین عرب کے مطابق ایسے اہم اعلان کے لئے خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ہونا ضروری ہے ورنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت سے کسی کو ہونا چاہئے اس لئے بعد میں حضرت علی ؓ کو روانہ کیا گیا۔
حضرت صدیق اکبر ؓ نے حضرت ابو ہریرہ ؓ کو حضرت علی ؓ کے ساتھ بطور منادی مقرر کردیا تھا۔
(فتح الباري)
حضرت علی ؓ نے جن امور کا اعلان کیا وہ یہ تھے (لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ إِلَّا نَفْسٌ مُؤْمِنَةٌ وَلَا يَطُوفُ بِالْبَيْتِ عُرْيَانٌ وَلَا يَجْتَمِعُ مُسْلِمٌ مَعَ مُشْرِكٍ فِي الْحَجِّ بَعْدَ عَامِهِمْ هَذَا وَمَنْ كَانَ لَهُ عَهْدٌ فَعَهْدُهُ إِلَى مُدَّتِهِ وَمَنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ عَهْدٌ فَأَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ) (فتح الباري)
یعنی جنت میں صرف ایمان والے ہی داخل ہوں گے اور اب سے کوئی آدمی ننگا ہو کر بیت اللہ کا طواف نہ کر سکے گا اور نہ آئندہ سے حج کے لئے کوئی مشرک مسلمانوں کے ساتھ جمع ہو سکے گا اور جس کے لئے اسلام کی طرف سے کوئی عہد ہے اور جس مدت کے لئے ہے وہ بر قرار رہے گا اور جس کے لئے کوئی عہد نامہ نہیں ہے اس کی مدت صرف چار ماہ مقرر کی جارہی ہے۔
اس عرصہ میں وہ مسلمانوں کے خلاف اپنی سازشوں کو ختم کرکے ذمی بن جائیں ورنہ بعدمیں ان کے خلاف اعلان جنگ ہوگا۔
حکومت اسلامی کے قیام کے بعد اصلاحات کے سلسلہ میں یہ کلیدی اعلانات تھے جو ہر خاص وعام تک پہنچا ئے گئے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4655