🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
تحقیق الحدیث : اس روایت کی سند حسن ہے۔ اسے حاکم نے بھی صحیح کہا ہے۔ [حاکم 586/2] فقہ...
تحقیق الحدیث:
اس روایت کی سند حسن ہے۔ اسے حاکم نے بھی صحیح کہا ہے۔ [حاکم 586/2]

فقہ الحدیث:
➊ اس روایت میں نور سے مراد ایمان کا نور اور فطرت سلیمہ ہے۔
➋ بھول جانا انسانی فطرت میں شامل ہے۔
➌ یہ حدیث سورۃ الاعراف کی آیت: 172 کی شرح میں ہے۔
➍ سیدنا داؤد علیہ السلام بہت خوبصورت تھے۔
➎ ہر جاندار کی عمر اتنی ہوتی ہے جتنی اس کی تقدیر میں لکھی ہوئی ہے اور جب موت کا مقرر وقت آتا ہے تو پھر اسے کوئی چیز ٹال نہیں سکتی۔
➏ لمبی زندگی سے محبت فطرت انسانی میں شامل ہے۔
➐ سیدنا آدم علیہ السلام کے زمانے سے لے کر قیامت تک جتنے بھی انسان ہیں وہ سب کے سب آدم علیہ السلام اور حوا علیہ السلام کی اولاد ہیں یعنی سیدنا آدم علیہ السلام تمام انسانوں کے باپ ہیں۔
اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح 118