🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: آیت میں ائمة الکفر سے ابو سفیان اور ابو جہل اور عتبہ اور سہیل بن عمرو وغیرہ...
حدیث حاشیہ:
آیت میں ائمة الکفر سے ابو سفیان اور ابو جہل اور عتبہ اور سہیل بن عمرو وغیرہ مراد ہیں۔
حذیفہ ؓ کا مطلب یہ ہے کہ یہ سب لوگ مارے گئے یا مر گئے صرف تین اشخاص ان میں سے زندہ ہیں۔
یعنی ابو سفیان اور سہیل اور ایک اورکوئی شخص۔
گو اس وقت ابو سفیان اور سہیل مسلمان ہو گئے تھے۔
مگر آیت کے اترتے وقت یہ لوگ ائمة الکفر تھے جس سے افواج کفار کے سر کردہ مراد ہیں۔
حذیفہ ؓ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے محرم راز تھے۔
ان کو معلوم ہوگا۔
حافظ صاحب فرماتے ہیں کہ مذکورہ چار منافقین کے نام مجھ کو معلوم نہیں ہوئے۔
(فتح الباری)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4658