🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: بس اس مسئلہ پر مجھ سے امیر معاویہ ؓ کی تکرار ہو گئی۔ معاویہ نے میری شکایت...
حدیث حاشیہ:
بس اس مسئلہ پر مجھ سے امیر معاویہ ؓ کی تکرار ہو گئی۔
معاویہ نے میری شکایت حضرت عثمان ؓ کو لکھی۔
انہوں نے مجھ کو شام سے یہاں بلالیا۔
میں مدینہ آ گیا وہاں بھی بہت لوگ میرے پاس اکٹھے ہو گئے۔
میں نے حضرت عثمان ؓ سے اس کا ذکر کیا انہوں نے کہا کہ تم چاہو تو یہیں الگ جا کر رہو اس وجہ سے میں یہاں جنگل میں آ کر رہ گیا ہوں۔
حضرت ابو ذر غفاری ؓ بہت بڑے زاہد تارک الدنیا بزرگ تھے۔
اس لئے ان کی دوسرے لوگوں سے کم بنتی تھی۔
آخر وہ خلوت پسند ہو گئے اور اسی خلوت میں ان کی وفات ہو گئی۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4660