مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: فرشتوں کے پر مارنے کا مطلب یہ کہ اپنی اطاعت اور تابعداری ظاہر کرتے ہیں ڈر جاتے...
حدیث حاشیہ:
فرشتوں کے پر مارنے کا مطلب یہ کہ اپنی اطاعت اور تابعداری ظاہر کرتے ہیں ڈر جاتے ہیں۔
زنجیر جیسی آواز کے متعلق ابن مردویہ کی روایت میں حضرت انس ؓ سے اس کی صراحت ہے کہ جب اللہ پاک وحی بھیجنے کے لئے کلام کرتا ہے تو آسمان والے فرشتے ایسی آواز سنتے ہیں جیسے زنجیر پتھر پر چلے۔
جب فرشتوں کے دلوں سے خوف ہٹ جاتا ہے تو آپس میں اس ارشاد کا تذکرہ کرتے ہیں۔
طبرانی کی روایت میں یوں ہے جب اللہ وحی بھیجنے کے لئے کلام کرتا ہے تو آسمان لرزجاتا ہے اور آسمان والے اس کا کلام سنتے ہی بے ہوش ہوجاتے ہیں اور سجدے میں گر پڑتے ہیں۔
سب سے پہلے جبرائیل سر اٹھاتے ہیں۔
پروردگار جو چاہتا ہے وہ ان سے ارشاد فرماتا ہے۔
وہ حق تعالیٰ کا کلام سن کر اپنے مقام پر چلتے ہیں۔
جہاں جاتے ہیں فرشتے ان سے پوچھتے ہیں حق تعالیٰ نے کیا فرمایا وہ کہتے ہیں کہ ﴿الْحَقَّ وَهُوَ الْعَلِيُّ الْكَبِيرُ﴾ (سبا: 23)
ان حدیثوں سے پچھلے متکلمین کے تمام خیالات باطلہ رد ہوجاتے ہیں کہ اللہ کا کلام قدیم ہے اور وہ نفس ہے اور اس کے کلام میں آواز نہیں ہے۔
معلوم نہیں یہ ڈھونگ ان لوگوں نے کہاں سے نکالا ہے۔
شریعت سے تو صاف ثابت ہے کہ اللہ پاک جب چاہتا ہے کلام کرتا ہے اس کی آواز آسمان والے فرشتے سنتے ہیں اور اس کی عظمت سے لرز کر سجدے میں گر جاتے ہیں۔
سند میں حضرت علی بن عبد اللہ بن جعفر حافظ الحدیث ہیں۔
ان کے استاد ابن المہدی نے فر مایا کہ ابن المدینی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کو سب سے زیادہ جانتے ہیں۔
امام نسائی نے فرمایا کہ ابن المدینی کی پیدائش ہی اس خدمت کے لئے ہوئی تھی۔
ماہ ذی قعدہ 234ھ بعمر 73سال انتقال فرمایا۔
اسی طرح دوسرے بزرگ حضرت سفیان بن عیینہ حجة في الحدیث، زاہد، متورع تھے۔
107ھ میں کوفہ میں ان کی ولادت ہوئی 198ھ میں مکہ میں ان کا انتقال ہوا۔
رحمهم اللہ أجمعین۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4701