🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
901۔ اردو حاشیہ : ➊ حضرت ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے کہ جب آپ سجدہ...
901۔ اردو حاشیہ:
➊ حضرت ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے کہ جب آپ سجدہ کرتے تو اپنی رانوں میں فاصلہ کرتے اور اپنے پیٹ کو بھی اٹھائے ہوتے اسے رانوں کا سہارا نہ دیتے۔ [سنن ابي دائود۔ حديث 735]
➋ سجدہ کرنے کا یہ طریقہ مردوں اور عورتوں دونوں کے لئے ہے۔ کیونکہ عورتوں کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدے کاکوئی الگ طریقہ بیان نہیں فرمایا۔ اس سلسلے میں جو روایات بیان کی جاتی ہیں۔ ان میں کوئی بھی صحیح نہیں ہے۔ تفصیل کے لئے دیکھئے حافظ یوسف صلاح الدین کی کتاب کیا عورتوں کا طریقہ نماز مردوں سے مختلف ہے۔ [مطبوعه دارالسلام]
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 901