مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس کو اسماعیلی نے وصل کیا ہے۔ ایک روایت میں یوں ہے کہ مقام محمود سے یہ...
حدیث حاشیہ:
اس کو اسماعیلی نے وصل کیا ہے۔
ایک روایت میں یوں ہے کہ مقام محمود سے یہ مراد ہے کہ اللہ تعالیٰ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے پاس عرش پر بٹھائے گا۔
ایسی حدیثوں سے جہمیوں کی جان نکلتی ہے اور اہلحدیث کی روح تازہ ہوتی ہے۔
(وحیدی)
مقام محمود سے شفاعت کا منصب اور مقام بھی مراد لیا گیا ہے اور فردوس بریں میں آپ کا وہ محل بھی مراد ہے جو سب سے اعلیٰ وارفع خاص طور پر آپ کے لئے تیار کیا گیا ہے۔
الغرض مقام محمود ایک جامع لفظ ہے۔
عالم ظاہر و باطن میں اللہ نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت سے درجات عالیہ عطا فرمائے ہیں۔
آنچہ خوباں ہمہ دارند تو تنہا داری۔
یا اللہ! موت کے بعد اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات نصیب فرما ئیو اور قیامت کے دن آپ کی شفاعت سے نہ صرف مجھ کو بلکہ بخاری شریف پڑھنے والے سب مسلمان مردوں عورتوں کو سرفراز فرمائیو (آمین)

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4719