🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: طبری کی روایت میں ہے کہ تشہد میں جو دعا کی جاتی ہے آیت کا نزول اس...
حدیث حاشیہ:
طبری کی روایت میں ہے کہ تشہد میں جو دعا کی جاتی ہے آیت کا نزول اس باب میں ہوا ہے ممکن ہے کہ یہ آیت دوبار اتری ہو۔
ایک بار قراءت کے بارے میں۔
دوبارہ دعا کے بارے میں اس طرح دونوں روایتوں میں تطبیق بھی ہو جاتی ہے۔
آیت میں نمازیوں کو اعتدال کی ہدایت کی گئی ہے۔
جو جہری نمازوں سے متعلق ہے۔
شان نزول پچھلی حدیث میں مذکور ہوچکا ہے۔
سند میں مذکور بزرگ ہشام ہیں عروہ ابن زبیر کے بیٹے کنیت ابو منذر قریشی اور مدنی مشہور تابعی اکابر علماء اور جلیل القدر تابعین میں سے ہیں۔
61 ھ میں پیدا ہوئے۔
خلیفہ منصور کے یہاں بغداد میں آئے۔
146 ھ میں بغداد ہی میں انتقال فرمایا۔
رحمه اللہ رحمة واسعة
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4723