مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حروریہ فرقہ خوارج ہی کا نام ہے۔ جنہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مقابلہ کیا...
حدیث حاشیہ:
حروریہ فرقہ خوارج ہی کا نام ہے۔
جنہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مقابلہ کیا تھا یہ لوگ حرور نام کے ایک گاؤں میں جمع ہوئے تھے جو کوفہ کے قریب تھا۔
عبدالرزاق نے نکالا کہ ابن کوا جو ان خارجیوں کا رئیس تھا حضرت علی رضی اللہ عنہ سے پوچھنے لگا کہ ﴿بِالْأَخْسَرِينَ أَعْمَالًا﴾ کون لوگ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کم بخت یہ حروروالے ان ہی میں داخل ہیں۔
عیسائی کہتے تھے کہ جنت صرف روحانی لذتوں کی جگہ ہے حالانکہ ان کا یہ قول بالکل باطل ہے۔
قرآن مجید میں دوزخ اور جنت کے حالات کو اس عقیدہ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے کہ وہاں کے عیش و آرام اور عذاب دکھ تکلیف سب دنیاوی عیش آرام دکھ تکلیف کی طرح جسمانی طور پر ہوں گے اور ان کا انکار کرنے والا قرآن کا منکر ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4728