🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت آدم علیہ السلام تمام آدمیوں کے پدر بزرگوار ہیں۔ ان سے سوائے حضرت موسیٰ علیہ السلام...
حدیث حاشیہ:
حضرت آدم علیہ السلام تمام آدمیوں کے پدر بزرگوار ہیں۔
ان سے سوائے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے جو اللہ پاک کے خاص برگزیدہ نبی تھے اور کون ایسی گفتگو کر سکتا تھا۔
حضرت آدم گو مرتبہ میں حضرت موسیٰ سے کم تھے مگر آخر بزرگ تھے انہوں نے ایسا جواب دیا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام خاموش ہو گئے۔
اس سے ثابت ہوا کہ تقدیر بر حق ہے جوقسمت میں لکھ دیا گیا وہ ہو کر رہتا ہے۔
تقدیر الٰہی کا انکار کرنے والے ایمان سے محروم ہیں۔
ھداھم اللہ۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4738