🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: لعان کے بعد جورو مرد میں تفریق کرادی جاتی ہے یعنی بمجرد اس کے کہ لعان سے...
حدیث حاشیہ:
لعان کے بعد جورو مرد میں تفریق کرادی جاتی ہے یعنی بمجرد اس کے کہ لعان سے فارغ ہو عورت پر طلاق پڑ جاتی ہے۔
امام شافعی اور امام احمد اور اکثر اہلحدیث کا یہی قول ہے اور عویمر نے جو طلاق دی اس کی ضرورت نہ تھی۔
وہ یہ سمجھے کہ لعان طلاق نہیں ہے۔
عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا یہ قول ہے کہ لعان کے بعد مرد جب تک طلاق نہ دے طلاق نہیں پڑتی۔
بعضوں نے کہا لعان سے نکاح فسخ ہو جاتا ہے اور خود بخود دونوں میں جدائی ہوجاتی ہے۔
(وحیدی)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4748