🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
903۔ اردو حاشیہ : ➊ اثنائے نماز میں کوکھ (یا کولہوں) پر ہاتھ رکھنا ناجائز ہے، اس کی کئی...
903۔ اردو حاشیہ:
➊ اثنائے نماز میں کوکھ (یا کولہوں) پر ہاتھ رکھنا ناجائز ہے، اس کی کئی وجوہات بیان کی گئی ہیں، ایک تو یہی مشابہت جو ذکر ہوئی ہے کہ سولی دیے جانے والے کو لکڑی پر اسی انداز میں کھڑا کرتے تھے کہ اس کے ہاتھ اس کے پہلوؤں سے دور ہوتے تھے۔ دیگر اقوال یہ ہیں، اس میں شیطان سے مشابہت ہوتی ہے یا یہود سے مشابہت ہوتی ہے یا یہ دوزخیوں کے آرام کی کیفیت ہو گی، یا متکبرین اسی طرح کھڑے ہوتے ہیں یا غم و اندوہ میں بھی لوگ اسی انداز میں کھڑے ہوتے ہیں۔ وغیرہ [عون المعبود] الغرض وجہ کوئی بھی ہو یہ عمل ممنوع ہے۔
➋ «اقعاءعلي القدمين» کی وضاحت اس طرح ہے کہ «اقاء» ایڑیوں پر بیٹھنے کو کہتے ہیں اور دو سجدوں کے درمیان کبھی کبھار اس طرح بیٹھنا جائز ہے۔ تفصیل کے لیے سنن ابوداود حدیث [845] کے فوائد ملاحظہ ہوں۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 903