🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس حدیث سے روز روشن کی طرح واضح ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم غیب...
حدیث حاشیہ:
اس حدیث سے روز روشن کی طرح واضح ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم غیب داں نہیں تھے جو لوگ آپ کو غیب داں کہتے ہیں وہ آپ پر اتہام لگاتے ہیں۔
اگر آپ غیب جانتے تو روز اول ہی اس جھوٹ کو واضح فرما کر دشمنوں کی زبان بند کر دیتے مگر اس سلسلہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کافی دنوں وحی الٰہی کا انتظار کرنا پڑا۔
آخر سورۃ نور نازل ہوئی اور اللہ نے عائشہ رضی اللہ عنہا کی پاکدامنی کو قیامت تک کے لئے قرآن مجید میں محفوظ کر دیا۔
اس سے حضرت صدیقہ رضی اللہ عنہ کی بہت بڑی فضیلت بھی ثابت ہوئی۔
رضی اللہ عنها و أرضاھا آمین
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4757