🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس کا قصہ تفسیروں میں پورا مذکور ہے۔ کہتے ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس...
حدیث حاشیہ:
اس کا قصہ تفسیروں میں پورا مذکور ہے۔
کہتے ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شرط کے ساتھ کہ اگر زید اپنی خوشی سے زینب کو طلاق دے اور زینب کی بھی خوشی ہو تو آپ ان کو اپنے حرم میں داخل کر لیں گے، ملکی رواج کے خلاف ہونے کی وجہ سے آپ اس بات کودل میں چھپاتے رہے۔
آیت میں اسی طرف اشارہ ہے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا یہ بیان بالکل بجا ہے کہ اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم قرآن مجید کی کسی آیت کو چھپانا چاہتے تو اس آیت کو چھپا لیتے مگر جو نہی آپ پر نازل ہوئی آپ نے پورے طور پر امت پر پہنچا دیا (صلی اللہ علیه وسلم)
۔
بعد میں آپ نے زینب رضی اللہ عنہا سے نکاح کر کے عہد جاہلیت کی ایک غلط رسم کو توڑ دیا۔
عہد جاہلیت میں منہ بولے بیٹے کو حقیقی بیٹا تصور کرتے، اس کی عورت سے نکاح نا جائز تھا۔
آپ نے دونوں رسموں کو مٹا دیا۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4787