مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اسی لئے بعضوں نے لات کو بتشدید تاء پڑھا ہے اور جنہوں نے تخفیف کے ساتھ پڑھا...
حدیث حاشیہ:
اسی لئے بعضوں نے لات کو بتشدید تاء پڑھا ہے اور جنہوں نے تخفیف کے ساتھ پڑھا ہے ان کی قراءت پر یہ توجیہ ہو سکتی ہے کہ کثرت استعمال سے تخفیف ہو گئی۔
کہتے ہیں اس شخص کا نام عمرو بن لحی یا حرمہ بن غنم تھا۔
یہ گھی اور ستو ملا کر ایک پتھر کے پاس حاجیوں کو کھلایا کرتا جب مر گیا تو لوگ اس پتھر کو پوجنے لگے، جہاں پہ کھلایا کرتا تھا اور اس پتھر کانام لات رکھ دیا تاکہ اس شخص کی یاد گار رہے۔
ابن ابی حاتم نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے نکالا جو کوئی اس کا ستو کھاتا وہ موٹا ہوجاتا اس لئے اس کی پرستش کرنے لگے خدا وند قدوس کی مار ہو ان بے وقوفوں پر۔
(وحیدی)
اب بھی بہت سے کم فہم عوام کا یہی حال ہے کہ اپنی خود ساختہ عقیدت کی بنا پر کتنے ہی بزرگان کو ان کی وفات کے بعد قاضی الحاجات سمجھ کر ان کی پوجا پرستش شروع کر دیتے ہیں۔
آج ٹاٹا نگر جمشید پور بہار میں برمکان جناب محمد اسحاق صاحب گارڈ یہ نوٹ لکھ رہا ہوں یہاں بتلایا گیا کہ بالکل اسی طرح سے ایک صاحب یہاں چونا بھٹی میں کام کیا کرتے تھے اتفاق سے وہ دیوانے ہو گئے اور لوگوں نے ان کو خدا رسیدہ سمجھ کر ”بابا“ بنا لیا۔
اب ان کے انتقال کے بعد ان کی قبر کو مزار کی شکل میں آراستہ پیراستہ کر کے ”چونا بابا“ کے نام مشہور کردیا گیا ہے اور وہاں سالانہ عرس اور قوالیاں ہوتی ہیں بہت سے لوگ ان کو قاضی الحاجات سمجھ کر ان کی قبر پر ہاتھ باندھ کر اپنی عرضیاں پیش کرتے ہیں۔
خدا جانے مسلمانوں کی عقل کہاں ماری گئی ہے کہ وہ ایسے توہمات میں مبتلا ہو کر پر چم توحید کی اپنے ہاتھوں سے دھجیاں بکھیر رہے ہیں۔
إنا للہ اللھم اھد قومي فإنھم لا یعلمون آمین

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4859