مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: کیونکہ ابو درداء رضی اللہ عنہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے یوں سن چکے...
حدیث حاشیہ:
کیونکہ ابو درداء رضی اللہ عنہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے یوں سن چکے تھے (وَ الذکَرِ و الأُنثی)
وہ اس کا خلاف کیوں کر کرسکتے تھے۔
علماء نے کہا کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ پر جہاں اور کئی باتیں مخفی رہ گئیں، ان میں سے یہ قراءت بھی تھی۔
ان کو دوسری قراءت کی خبر نہیں ہوئی۔
یعنی (وَ مَا خَلَقَ الذکَرَ و الأُنثٰی)
کی جو اخیر قراءت اور متواتر تھی اور اسی لئے مصحف عثمانی میں قائم کی گئی۔
(وحیدی)
قراءت متواتر یہی ہے جو مصحف عثمانی میں درج ہے۔
حضرت ابو درداء کا نام عویمر ہے۔
یہ عامر انصاری خزرجی کے بیٹے ہیں۔
اپنی کنیت کے ساتھ مشہور ہیں درداء ان کی بیٹی کا نام ہے اپنے خاندان میں سب سے آخر میں اسلام لانے والوں میں سے ہیں۔
بڑے صالح، سمجھدار عالم اور صاحب حکمت تھے۔
شام میں قیام کیا اور 32ھ میں دمشق میں وفات پائی۔
رضي اللہ عنه و أرضاہ آمین

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4944