🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس حدیث کی بحث إن شاء اللہ تعالیٰ آگے کتاب القدر میں آئے گی۔ آنحضرت کا مطلب...
حدیث حاشیہ:
اس حدیث کی بحث إن شاء اللہ تعالیٰ آگے کتاب القدر میں آئے گی۔
آنحضرت کا مطلب یہ ہے کہ تقدیر الٰہی کا تو حال کسی کو معلوم نہیں مگر نیک اعمال اگر بندہ کر رہا ہے تو اس کو اس امر کا قرینہ سمجھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کا ٹھکانا بہشت میں کیا ہے اور اگر برے کاموں میں مصروف ہے تو یہ گمان ہوسکتا ہے کہ اس کا ٹھکانا دوزخ میں بنایا گیا ہے باقی ہوگا تو وہی جو اللہ تعالیٰ نے تقدیر میں لکھ دیا اور چونکہ قدر کا علم بندے کو نہیں دیا گیا اور اس کو اچھی اور بری دونوں راہیں بتلا دی گئیں اس لئے بندے کا فرض منصبی یہی ہے کہ اچھی راہ کو اختیار کرے نیک اعمال میں کوشش کرے۔
تقدیر کے بارے میں بعض لوگوں نے بہت سے اوہام فاسدہ پیدا کرکے اپنے ایمان کو خراب کیا ہے۔
تقدیر پر بلا چوں و چرا ایمان لانا ضروری ہے جو کچھ دنیا میں ہوتا ہے تقدیر الٰہی کے تحت ہوتا ہے۔
اللہ پاک قادر مطلق ہے وہ تقدیر کو جدھر چاہے پھیرنے پر بھی قادر ہے، اس لئے اس سے نیک تقدیر کے لئے دعائیں کرنا بندے کا فرض ہے اور بس۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4948