🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت امام رحمۃ اللہ علیہ اس طویل حدیث کو یہاں اس لئے لائے ہیں کہ اس میں...
حدیث حاشیہ:
حضرت امام رحمۃ اللہ علیہ اس طویل حدیث کو یہاں اس لئے لائے ہیں کہ اس میں پہلی وحی ﴿اقرأ بِاسمِ رَبكَ الخ﴾ کا ذکر ہے نزول قرآن کی ابتدا اسی سے ہوئی۔
ضمنی طور پر اوربھی بہت سی باتیں اس حدیث میں مذکور ہوئی ہیں۔
حضرت ورقہ بن نوفل، حضرت خدیجہ کے چچا زاد بھائی اس لئے ہوئے کہ حضرت خدیجہ کے والد خویلد اور حضرت ورقہ کے والد نوفل دونوں اسد کے بیٹے اور بھائی بھائی تھے، ورقہ نصرانی ہوگئے تھے مگر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اس ملاقات سے متاثر ہو کر یہ ایمان لے آئے۔
﴿اقرأ بِاسمِ رَبكَ الخ﴾ کے بعد جو دوسری سورت نازل ہوئی وہ ﴿یَا أَیھَا المُدثِر﴾ ہی ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4954