مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: دوسری روایت میں یوں ہے کہ ابو جہل نے اپنے کہنے کے موافق ایک بارکعبے کے پاس...
حدیث حاشیہ:
دوسری روایت میں یوں ہے کہ ابو جہل نے اپنے کہنے کے موافق ایک بارکعبے کے پاس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز پڑھتے دیکھا۔
وہ آپ کو ایذا دینے کے لئے چلا جب آپ کے قریب پہنچا تو یکا یک ایڑیوں کے بل جھک کر پیچھے ہٹا۔
لوگوں نے پوچھا یہ کیا معاملہ ہے تو تو کہتا تھا میں محمد (صلی اللہ علیہ وسلم )
کی گردن کچل ڈالوں گا اب بھاگتا کیوں ہے؟ وہ کہنے لگا جب میں ان کے قریب پہنچا مجھ کو آگ کی ایک خندق اور ہولناک چیزیں پنکھ نظر آئے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سن کر فرمایا اگر وہ اور نزدیک آتا تو فرشتے اس کو اچک لیتے، اس کا ایک ایک عضو جدا کر ڈالتے (وحیدی)
کتنے لوگ ایسے بد بخت ہوتے ہیں کہ قدرت کی بہت سی نشانیاں دیکھنے کے باوجود بھی ایمان نہیں لاتے۔
ابو جہل بد بخت بھی ان ہی لوگوں میں سے تھا جو دل سے اسلام کی حقیقت جانتا اور صداقت محمدی کو مانتا تھا مگر محض قوم کی عار اور تعصب وعناد کی بنا پر مسلمان ہونے کے لئے تیار نہ ہوا۔
آگے ارشاد باری ہے ﴿وَ اسجُد وَ اقتَرِب﴾ سجده کر اور اللہ کی نزدیکی ڈھونڈھ۔
اس میں اشارہ ہے کہ سجدہ میں بندہ اللہ سے بہت نزدیک ہوتا ہے۔
اسی لئے حکم ہے کہ سجدہ میں جاؤ تب دل کھول کر اللہ سے دعائیں کرو کیونکہ سجدے کی دعائیں عموماً قبول ہوتی ہیں۔
کذا جربنا بعون اللہ تعالیٰ و حسن توفیقه۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4958