مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: قرآن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں متفرق الگ الگ صحیفوں‘ ورقوں‘ ہڈیوں پر لکھا...
حدیث حاشیہ:
قرآن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں متفرق الگ الگ صحیفوں‘ ورقوں‘ ہڈیوں پر لکھا ہوا تھا۔
مگر سارا قرآن ایک جگہ ایک مصحف میں نہیں جمع ہوا تھا۔
ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی خلافت میں ایک جگہ جمع کیا گیا، حضرت عثمان کی خلافت میں اس کی نقلیں مرتب ہو کر تمام ملکوں میں بھیجی گئیں۔
غرض یہ قرآن سارے کا سارا لکھا ہوا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں بھی موجود تھا۔
مگر متفرق الگ الگ کسی کے پاس ایک ٹکرا کسی کے پاس دوسرا ٹکرا اور سورتوں میں بھی کوئی ترتیب نہ تھی۔
یہ ترتیب حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی خلافت میں کی گئی۔
اس روایت سے یہ بھی نکلا کہ صحابہ بدعت سے سخت پرہیز کرتے تھے اور جو کام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں نہ ہوا اسے معیوب جانا کرتےتھے۔
حضرت ابوبکر صدیق‘ حضرت عمر پھر حضرت عثمان رضی اللہ عنہم نے جو کام کیا کہ سارے قرآن کو ایک جگہ مرتب کر دیا ایسا ہونا ضروری تھا۔
ورنہ پہلی کتابوں کی طرح قرآن میں بھی شدید اختلاف پیدا ہو جاتے۔
بدعت وہ کام ہے جس کا ثبوت قرون ثلاثہ سے نہ ہو جیسا آج کل لوگ تیجہ، فاتحہ‘ چہلم کرتے ہیں۔
قبروں پر میلے لگاتے‘عرس کرتے‘ نذریں چڑھاتےہیں۔
یہ جملہ امور بدعات سیئہ میں داخل ہیں۔
اللہ تعالی ہر مسلمان کو بدعت سے بچا کر راہ سنت پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین۔
جمع قرآن شریف سے متعلق مفصل مقالہ اس پارہ کے آخر میں ملاحظہ ہو۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 4986