🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت امام بخاری نے یہ دونوں اثر لا کران لوگوں کا رد کیا ہے جوکہتے ہیں کہ...
حدیث حاشیہ:
حضرت امام بخاری نے یہ دونوں اثر لا کران لوگوں کا رد کیا ہے جوکہتے ہیں کہ قرآن شریف میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی امامت کا ذکر اترا تھا مگر ان آیات کو صحابہ نے نکال ڈالا۔
جب عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا زاد بھائی ہیں اور محمد بن حنیفہ کو جو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے ہیں ان باتوں کی خبر نہ ہو تو اور لوگوں کو کیسے معلوم ہو سکتی ہے، معلوم ہوا کہ رافضیوں کا گمان غلط ہے (وحیدی)
اس سے ان رافضیوں کا رد منظور ہے جو کہتے ہیں یہ پورا قرآن نہیں ہے کئی سورتیں جو حضرت علی اور اہل بیت رضی اللہ عنہم کی فضیلت میں اتری تھیں معاذ اللہ صحابہ نے ان کو نکال ڈالا ہے اور ایک شیعہ نے اپنی ایک کتاب میں ایک سورت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے نام موسوم کرکے سورہ علی کے نام نقل کر ڈالی اس کا شروع یہ ہے یا أیھا الذین آمنو آمنو ا بالنورین أنزلنا ھما یتلوان علیکم آیاتي و یحذرانکم عذاب یوم عظیم الخ معا ذاللہ یہ ساری عبارت بالکل مہمل ہے جسے دیکھنے ہی سے اس کے گھڑنے والے کی حماقت معلوم ہوتی ہے۔
آج کل بھی بہت سے شیعہ حضرا ت اوہام باطلہ میں گرفتار ہیں جن کا خیال ہے کہ قرآن شریف کے دس پارے غائب کر دئے گئے ہیں۔
نعوذ باللہ من ھذہ الانحرافات۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 5019