🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جو نو بیویاں آخری زندگی تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم...
حدیث حاشیہ:
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی جو نو بیویاں آخری زندگی تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نکاح میں تھیں ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں (1)
حضرت حفصہ (2)
حضرت ام حبیبہ (3)
حضرت سودہ (4)
حضرت ام سلمہ (5)
حضرت صفیہ (6)
حضرت میمونہ (7)
حضرت ز ینب (8)
حضرت جویریہ (9)
حضرت عائشہ رضی اللہ عنھن۔
ان میں سے آٹھ کے لئے باری مقرر کی تھی مگر حضرت سودہ رضی اللہ عنہا نے بخوشی اپنی باری حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو بخش دی تھی۔
اس لئے ان کی باری ساقط ہو گئی تھی نو بیویاں ہونے کے باوجود آپ کے عادلانہ رویہ کا یہ حال تھا کہ کبھی کسی شکایت کا موقع نہیں دیا گیا۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 5068