مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: خواہ وہ چھوٹی ہو یا بڑی حضرت امام بخاری رحمہ اللہ اور بعض اہلحدیث کا یہی قول...
حدیث حاشیہ:
خواہ وہ چھوٹی ہو یا بڑی حضرت امام بخاری رحمہ اللہ اور بعض اہلحدیث کا یہی قول معلوم ہو تا ہے۔
لیکن اکثر علماء نے یہ کہا ہے بلکہ اس پر اجماع ہو گیا ہے کہ کنواری چھوٹی (یعنی نابالغ لڑکی)
کا نکاح اس کا باپ کر سکتا ہے، اس سے پوچھنے کی ضرورت نہیں ہے اور ثیبہ بالغہ کا نکاح اس کے پوچھے بغیر جائز نہیں اتفاقاً نہ باپ کو نہ اور کسی ولی کو۔
اب رہ گئی کنواری نابالغہ اور ثیبہ نابالغہ ان میں اختلاف ہے۔
کنواری نابالغہ سے بھی حنفیہ کے نزدیک اذن لینا چاہئے اور امام مالک اور امام شافعی اورہمارے امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہم کے نزدیک باپ کو اس سے اذن لینے کی ضرورت نہیں ہے اسی طرح دادا کو بھی اگر باپ حاضر نہ ہو۔
حدیث سے اذن لینے کی تائید ہوتی ہے اور حضرت امام شوکانی نے اہلحدیث کا یہی مذہب قرار دیا ہے لیکن ثیبہ نابالغہ تو امام مالک رحمہ اللہ اور امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ یہ کہتے ہیں کہ باپ اس کا نکاح کر سکتا ہے اس سے پوچھنے کی ضرورت نہیں اور امام شافعی اور امام ابو یوسف اور امام محمد رحمۃ اللہ علیہم یہ کہتے ہیں کہ اس سے اجازت لینا ضروری ہے کیونکہ ثیبہ ہونے کی وجہ سے وہ زیادہ شرم نہیں کرتی بہر حال نابالغ عورت کا نکاح اگر کیا جائے اور اس میں اجازت بھی لی جائے تو بعد بلوغ اس کو اختیار باقی رہتا ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 5136