مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس لڑکی کو آپ نے ایسا شعر پڑھنے سے منع فرما دیا کیونکہ آپ عالم الغیب نہیں...
حدیث حاشیہ:
اس لڑکی کو آپ نے ایسا شعر پڑھنے سے منع فرما دیا کیونکہ آپ عالم الغیب نہیں تھے عالم الغیب صرف ذات باری تعالیٰ ہے۔
قرآن پاک میں صاف اس کی صراحت مذکور ہے۔
مرقاۃ میں ہے کہ وہ دف جو بجارہی تھیں ان میں گھنگروں جیسی آواز نہیں تھی و کان و لھن غیر مصحوب بجلاجل اس سے آج کل کے گانے بجانے پر دلیل پکڑنا غلط ہے۔
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے گانوں بجانوں سے سختی کے ساتھ منع فرمایا ہے بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں ایسے تمام گانوں بجانوں کو مٹانے کے لئے مبعوث ہوئے تھے صلی اللہ علیہ وسلم ، قال في الفتح و إنما أنکر علیها ما ذکر من الإطراءحیث أطلق علم الغیب به و ھي صفة تختص باللہ تعالیٰ یعنی آپ نے اس لڑکی کو اس شعر کے پڑھنے سے اس لئے منع فرمایا کہ اس میں مبالغہ تھا اور علم الغیب کا اطلاق آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پر کیا گیا تھا حالانکہ یہ ایسی صفت ہے جو اللہ کے ساتھ خاص ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 5147