🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: کیونکہ انصاریوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے شہر میں جگہ دی، آپ کے ساتھ...
حدیث حاشیہ:
کیونکہ انصاریوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے شہر میں جگہ دی، آپ کے ساتھ ہو کر کافروں سے لڑے اور یہودیوں سے بھی مقابلہ کیا۔
ہر مشکل اور سخت موقعوں پر آپ کے ہم دوش رہے انصار کا احسان مسلمانوں پر قیامت تک باقی رہے گا۔
اس حدیث سے وضاحت کے ساتھ معلوم ہوا کہ عورتیں اور بچے بھی اگر ولیمہ کی دعوتوں میں بلائے جائیں تو ان کو بھی اس میں جانا کیسا ہے؟ واجب ہے یا مستحب۔
قسطلانی نے کہا بشرطیکہ کسی قسم کے قتنے کا ڈرنہ ہو تو بخوشی عورتیں اور بچے جا سکتے ہیں لیکن عورتوں کو دعوت میں جانے کے لئے اپنے خاوند سے اجازت لینا ضروری ہے۔
بغیر اجازت جانا ٹھیک نہیں۔
ہو سکتا ہے کہ شوہر ناراض ہو جائے۔
اس سے بھی عورتوں کے لئے ان کے خاوند وں کا مقام واضح ہوا۔
اللہ تعالیٰ عورتوں کو اسے سمجھنے کی توفیق بخشے، آمین۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 5180