🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
929۔ اردو حاشیہ : ➊ «غرار» کا لفظی معنی نقص اور کمی کرنا ہے۔ نماز میں کمی دو طرح...
929۔ اردو حاشیہ:
➊ «غرار» کا لفظی معنی نقص اور کمی کرنا ہے۔ نماز میں کمی دو طرح سے ہو سکتی ہے۔ ایک یہ کہ انسان اس کے رکوع اور سجود صحیح طور سے ادا نہ کرے، ارکان جلدی جلدی ادا کرے۔ اس سے نماز ناقص رہ جاتی ہے بلکہ ہوتی ہی نہیں۔ دوسری صورت شک ہونے کی ہے کہ مثلاً تین یا چار رکعت میں شک ہوا کہ نہ معلوم کتنی رکعت پڑھی ہیں، تو انسان سمجھے کہ بس جتنی بھی ہو گئی ہے، پوری ہو گئی ہے۔ یا وہ اسے چار رکعت ہی شمار کر لے۔ یہ کیفیت بھی نماز میں نقص ہے۔ چاہیے کہ بندہ یقین اور اعتماد سے نماز پوری پڑھے۔ یعنی اسے چار نہیں، تین رکعت شمار کر لے۔ سلام میں نقص یوں ہے کہ سلام کہنے والے کو اس کے الفاظ کا پورا پورا جواب نہ دیا جائے۔ اگر زیادہ نہیں کہتا تو اسے پورے الفاظ سے جواب دے۔ ان میں کمی نہ کرے۔ مثلاً کہنے والے نے السلام و علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاۃ کہا ہے تو جواب میں وعلیکم السلام پر کفایت مناسب نہیں۔ امام ابن کثیر فرماتے ہیں۔ «اذاسلم عليكم المسلم فردوا عليه افضل مماسلم اور دوا عليه بمثل ماسلم فالزيادة مندو بة والمماثلة مفروضة» یعنی ”جب تمہیں کوئی مسلمان سلام کہے تو اس کے سلام کا جواب اس کے سلام سے افضل الفاظ سے دو یا کم از کم اس کے سلام کے مثل جواب دو۔ افضل جواب دینا مستحب اور سلام کے مثل جواب دینا ضروری اور فرض ہے۔“ [تفسير ابن كثير ج۔ 1تفسير سوره نساء۔ آيت 86] «والله اعلم»
➋ اس حدیث سے یہ استدلال کہ نمازی کو سلام نہ کہا جائے اور وہ بھی جواب نہ دے صحیح نہیں۔ کیونکہ صحیح ترین احادیث سے نمازی کو سلام کہنے اور اشارے سے جواب دینے کی صراحت ثابت ہے۔ مثلاً مذکورہ بالا حدیث [927] اس لئے اس حدیث میں سلام کا جواب نہ دینے کی جو بات ہے، وہ اولاً تو اس سے منہ سے الفاظ کے ساتھ جواب نہ دینا مراد ہے۔ ثانیاً جواب دینے والی روایات قوی اور صریح ہیں۔ اس بنا پر ان کو ترجیح ہو گی۔ اور نماز میں سلام کا جواب اشارے سے دینا صحیح ہو گا۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 929