مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یہ روایت کتاب البیوع میں موصولاً گزر چکی ہے۔ ابو عمرو توقانی نے اپنی کتاب ''معاشرة الأھلین''...
حدیث حاشیہ:
یہ روایت کتاب البیوع میں موصولاً گزر چکی ہے۔
ابو عمرو توقانی نے اپنی کتاب ''معاشرة الأھلین'' میں نقل کیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اولاد ڈھونڈو، اولاد ثمرئہ قلب اور نور چشم ہے اور بانجھ عورت سے پر ہیز کرو۔
اسی واسطے ایک حدیث میں آیا ہے کہ بانجھ عورت سے بچو۔
دوسری حدیث میں ہے کہ خاوند سے محبت رکھنے والی، بہت بچے جننے والی سے نکاح کرو، میں قیامت کے دن اپنی امت کی کثرت پر فخر کروں گا۔
شادی کرنے سے آدمی کو اصل غرض یہی رکھنی چاہئے کہ اولاد صالح پیدا ہو جو مرنے کے بعد دنیا میں اس کی نشانی رہے۔
اس کے لیے دعائے خیر کرے۔
اسی لیے باقیات الصالحات میں اولاد کو اول درجہ حاصل ہے۔
اللہ پاک ہر مسلمان کو نیک فرمانبردار اور صالح اولاد عطا کرے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 5246