🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس آیت میں پہلے اللہ پاک نے یوں فرمایا، (وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا) (النور:...
حدیث حاشیہ:
اس آیت میں پہلے اللہ پاک نے یوں فرمایا، (وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا)
(النور: 31)
یعنی جس زینت کے کھولنے کی ضرورت ہے۔
مثلاً آنکھیں، ہتھیلیاں وہ سب پر کھول سکتی ہیں مگر باقی زینت جیسے گلا، سر، سینہ، پنڈلی وغیرہ یہ غیر مردوں کے سامنے نہ کھولیں مگر اپنے خاوند کے سامنے یا باپ یا سسر کے سامنے اخیر آیت تک۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی حدیث اس باب میں لائے۔
اس کی مطابقت یوں ہے کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے اپنے والد یعنی آنحضرت کا زخم دھویا تو اس میں زینت کھولنے کی ضرورت ہوئی ہوگی۔
معلوم ہوا کہ باپ کے سامنے عورت اپنی زینت کھول سکتی ہے۔
اسی سے باب کا مطلب نکلتا ہے۔
فانھم ولا تکن من القاصرین۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 5248