🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
936۔ اردو حاشیہ : ➊ یعنی امام «غَيْرِ الْمَغْضُو بِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ» کے بعد آمین کہے، تو تم...
936۔ اردو حاشیہ:
➊ یعنی امام «غَيْرِ الْمَغْضُو بِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ» کے بعد آمین کہے، تو تم بھی آمین کہو اسی وقت فرشتے بھی آمین کہتے ہیں، اس اجتماع و توافق کی فضیلت یہی ہے کہ نمازیوں کے سابقہ گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں۔ «والله ذوالفضل العظيم»
➋ حدیث کے الفاظ ”جب امام آمین کہے تو تم آمین کہو۔“ کا تقاضا یہ ہے کہ مقتدی امام کی آمین کے بعد آمین کہیں، نہ کہ امام کے ساتھ ہی، نہ امام سے پہلے ہی۔ اس میں بھی یہ کوتاہی عام ہے کہ اکثر لوگ امام کے «ولا الضالين» پڑھتے ہی آمین کہہ دیتے ہیں۔ حالانکہ مقتدیوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ پہلے امام کو آمین کہنے کا موقع دیں اور اس کے بعد خود آمین کہیں۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 936