🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: کہیں بات کھل نہ جائے اور حفصہ رضی اللہ عنہا تک پہنچ نہ جائے۔ حضرت سودہ رضی...
حدیث حاشیہ:
کہیں بات کھل نہ جائے اور حفصہ رضی اللہ عنہا تک پہنچ نہ جائے۔
حضرت سودہ رضی اللہ عنہ حالانکہ عمر میں عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہیں بڑی بلکہ بوڑھی تھیں مگر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے ڈرتی رہتی تھیں کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عنایت اور محبت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر بہت تھی۔
ہر ایک بیوی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ کے خلاف کرنے سے ڈرتی تھی کہ کہیں آنحضرت کو ہم سے خفا نہ کر دیں۔
سوکنوں میں ایسا جلاپا فطری ہوتا ہے۔
اللہ پاک ازواج مطہرات کے ایسے حالات کو معاف کرنے والا ہے۔
واللہ ھو الغفور الرحیم۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 5268