🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یہ خاص ابن عمر رضی اللہ عنہما کی رائے تھی۔ دوسرے سلف نے ان کا خلاف کیا...
حدیث حاشیہ:
یہ خاص ابن عمر رضی اللہ عنہما کی رائے تھی۔
دوسرے سلف نے ان کا خلاف کیا ہے۔
شاید ابن عمر رضی اللہ عنہما سورۃ مائدہ کی اس آیت ﴿وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ﴾ (المائدة: 5)
کو منسوخ سمجھتے ہوں۔
ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ سورۃ بقرہ کی یہ آیت ﴿وَلَا تَنْكِحُوا الْمُشْرِكَاتِ﴾ (البقرة: 221)
سورۃ مائدہ کی آیت سے منسوخ ہے اور ابن عمر رضی اللہ عنھما کے سوا اور کوئی اس کا قائل نہیں ہوا کہ یہودی یا نصرانی عورت سے نکاح نا جائز ہے اور حضرت امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا بھی میلان ابن عمر رضی اللہ عنہما کے قول کی طرف معلوم ہوتا ہے۔
عطاء نے کہا یہودی یا نصرانی عورت سے نکاح درست ہے اور بہت سے صحابہ سے ثابت ہے کہ انہوں نے اہل کتاب کی عورتوں سے نکاح کیا۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 5285