🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
937۔ اردو حاشیہ : یعنی نماز شروع ہو چکی تھی، وہ تاخیر سے آئے تو کہا: مجھے موقع دیجئے...
937۔ اردو حاشیہ:
یعنی نماز شروع ہو چکی تھی، وہ تاخیر سے آئے تو کہا: مجھے موقع دیجئے کہ میں بھی نماز میں مل کر آپ کے ساتھ آمین کہہ سکوں۔ اس کی سند مرسل ہے کہ ابوعثمان کی بلال رضی اللہ عنہ سے ملاقات میں کلام ہے۔ جبکہ امام دارقطنی رحمہ اللہ وغیرہ اسے موصول قرار دیتے ہیں۔ [عون المعبود]
بہرحال اگر امام کو کہہ دیا جائے کہ ذرا قرأت کو طویل کر دیں اور وہ اسے قبول کر لے تو کوئی حرج نہیں، صحیح بخاری میں ہے: «باب اذا قيل للمصلي تقدم اوانتظر فانتظر فلا باس» [صحيح بخاري كتاب العمل فى الصلواة باب 14]
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 937