مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: قرء حیض اور طہر دونوں معنوں میں آتا ہے۔ اسی لیے حضرت امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ...
حدیث حاشیہ:
قرء حیض اور طہر دونوں معنوں میں آتا ہے۔
اسی لیے حضرت امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے ''ثلاثة قروء'' سے تین حیض مراد رکھے ہیں اور شافعی نے تین طہر۔
مگر امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا مذہب راجح ہے اس لیے کہ طلاق طہر میں مشروع ہے حیض میں نہیں اب اگر کسی نے ایک طہر ميں طلاق دی تو یا تو یہ طہر عدت میں شمار ہوگا۔
شافعیہ کہتے ہیں تب تو عدت تین طہر سے کم ٹھہرے گی۔
اگر محسوب نہ ہوگا تو عدت تین طہر سے زائد ہو جائے گی۔
شافعیہ یہ جواب دیتے ہیں کہ دو طہر اور تیسرے طہر کے ایک حصے کو تین طہر کہہ سکتے ہیں جیسے فرمایا ﴿الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ﴾ (البقرة: 197)
حالانکہ حقیقت میں حج کے دو مہینے دس دن ہیں۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 5320