مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: عام مفسرین کا یہ قول ہے کہ ایک سال کی مدت کی آیت منسوخ ہے اورچارمہینے دس...
حدیث حاشیہ:
عام مفسرین کا یہ قول ہے کہ ایک سال کی مدت کی آیت منسوخ ہے اورچارمہینے دس دن کی آیت اس کی ناسخ ہے اور پہلے ایک سال کی عدت کا حکم ہوا تھا پھر اللہ نے اسے کم کر کے چار مہینے اور دس دن رکھا اور دوسری آیت اتاری۔
اگر عورت سات مہینے بیس دن یا ایک سال پورا ہونے تک اپنی سسرال میں رہنا چاہے تو سسرال والے اسے نکال نہیں سکتے۔
''غیر إخراج'' کا یہی مطلب ہے۔
یہ مذہب خاص مجاہد کا ہے۔
انہوں نے یہ خیال کیا کہ ایک سال کی عدت کا حکم بعد میں اترا ہے اور چار مہینے دس دن کا پہلے اور یہ تو نہیں ہو سکتا کہ ناسخ منسوخ سے پہلے اترے۔
اس لیے انہوں نے دونوں آیتوں میں یوں جمع کیا۔
باقی تمام مفسرین کا یہ قول ہے کہ ایک سال کی عدت کی آیت منسوخ ہے اور چار مہینے دس دن کی عدت کی آیت اس کی ناسخ ہے اور پہلے ایک سال کی عدت کا حکم ہوا تھا پھر اللہ نے اسے کم کر کے چار مہینے دس دن رکھا اور دوسری آیت اتاری یعنی اربعۃ ''اشھر وعشرا'' والی آیت۔
اب عورت خواہ سسرال میں رہے، خواہ اپنے میکے میں۔
اسی طرح تین طلاق کے خاوند کے گھر میں رہنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
خاوند کے گھر میں عدت پوری کرنا اس وقت عورت پر واجب ہے، جب طلاق رجعی ہو کیونکہ خاوند کے رجوع کرنے کی امید ہوتی ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 5344