🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یہ ابو ذویب شاعر کے قصیدے کا مصرعہ ہے۔ اس کا پہلا مصرعہ یہ ہے وعیرني الواشون...
حدیث حاشیہ:
یہ ابو ذویب شاعر کے قصیدے کا مصرعہ ہے۔
اس کا پہلا مصرعہ یہ ہے وعیرني الواشون إنی أحبھا۔
حضرت امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے یہ حدیث لا کر ثابت کیا کہ دسترخوان کپڑے کا بھی ہو سکتا ہے۔
حضرت اسماء رضی اللہ عنہا نے شب ہجرت میں اپنے کمر بند کے دو ٹکڑے کر کے ایک سے آپ کے پانی کا مشکیزہ باندھا اور دوسرے سے آپ کا توشہ لپیٹا۔
اس دن سے ان کا لقب ذات النطاقین (دو کمر بند والی ہو گیا تھا۔
)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 5388