🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: کھجور کا درخت آدمی سے بہت مشابہت رکھتا ہے۔ اس کے گابھہ میں ایسی بو ہوتی ہے...
حدیث حاشیہ:
کھجور کا درخت آدمی سے بہت مشابہت رکھتا ہے۔
اس کے گابھہ میں ایسی بو ہوتی ہے جیسی آدمی کے نطفہ میں اور اس کا سر کاٹ ڈالو تو وہ آدمی کی طرح مر جاتا ہے۔
اور درخت نہیں مرتے بلکہ پھر ہرے بھرے ہو جاتے ہیں مگر کھجور کا سر آدمی کے سر کی مثال ہے۔
اسی لیے حکماء نے کھجور کو ایسی آخری نباتات سے قرار دیا ہے کہ وہاں سے حیوانات اور نباتات میں اتصال بہت قریب ہوتا ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 5444