مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: مجتہد مطلق حضرت امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس حدیث سے بھی مشک کا پاک اور...
حدیث حاشیہ:
مجتہد مطلق حضرت امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس حدیث سے بھی مشک کا پاک اور بہتر ہونا ثابت فرمایا ہے اور اسے اچھے اور صالح دوست سے تشبیہ دی ہے بے شک صحبت صالح ترا صالح کند صحبت طالع ترا طالع کند حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ مکہ مکرمہ میں مسلمان ہو ئے تھے۔
یہ حافظ قرآن اور سنت رسول کے حامل تھے۔
کلام الٰہی خاص انداز اور لحن داؤد علیہ السلام سے پڑھا کرتے تھے۔
تمام سامعین محو رہتے تھے۔
ان کی تلاوت پر خوش ہو کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان کو بصرہ کا حاکم بنایا۔
سنہ52ھ میں وفات پائی، رضي اللہ عنه و أرضاہ۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 5534