🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: قربانی کرنے میں مالی اور جانی ایثار کے ساتھ ساتھ محتاجوں اور غریبوں کی ہمدردی اور مدد...
حدیث حاشیہ:
قربانی کرنے میں مالی اور جانی ایثار کے ساتھ ساتھ محتاجوں اور غریبوں کی ہمدردی اور مدد بھی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے، ﴿وَالْبُدْنَ جَعَلْنَاهَا لَكُمْ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ لَكُمْ فِيهَا خَيْرٌ فَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهَا صَوَافَّ فَإِذَا وَجَبَتْ جُنُوبُهَا فَكُلُوا مِنْهَا وَأَطْعِمُوا الْقَانِعَ وَالْمُعْتَرَّ كَذَلِكَ سَخَّرْنَاهَا لَكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ﴾ (الحج)
اور قربانی کے اونٹ ہم نے تمہارے لیے اللہ کے نشانات مقرر کر دیئے ہیں ان میں تمہیں نفع ہے۔
پس انہیں کھڑا کر کے نام اللہ پڑھ کر نحر کرو۔
پھر جب ان کے پہلو زمین سے لگ جائیں تو اسے خود بھی کھاؤ، مسکینوں، سوال سے كرنے والوں اور سوال نہ کرنے والوں کو بھی کھلاؤ۔
اسی طرح ہم نے چوپایوں کو تمہارے ماتحت کر رکھا ہے تاکہ تم شکرگزاری کرو۔
معلوم ہوا کہ قربانی کے گوشت کو خود بھی کھاؤ اور غریبوں، محتاجوں، سوالیوں کو بھی کھلاؤ۔
قربانی کے گوشت کے تین حصے کرنے چاہیئے۔
ایک حصہ اپنے لیے، ایک حصہ دوست واحباب کے لیے اور ایک حصہ غرباء اور مساکین کے لیے۔
(ابن کثیر)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 5574