🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے برسوں تمام صحابہ کے سامنے یہ بیان کیا اور سب نے...
حدیث حاشیہ:
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے برسوں تمام صحابہ کے سامنے یہ بیان کیا اور سب نے سکوت کیا گویا اجماع ہو گیا اب اس اجماع کے خلاف ایک ابراہیم نخعی کا قول کیا حجت ہو سکتا ہے اور ان حنفیہ پر تعجب ہوتا ہے وہ صحیح حدیث کو چھوڑ کر غلط مسئلہ پر جمے رہتے ہیں۔
وقال أھل المدینة وسائر الحجاز یین وأھل الحدیث کلھم کل مسکر خمر و حکمه حکم ما اتخذ من العنب الخ (فتح)
صاحب ہدایہ کا یہ قول ہے کہ خمر وہی ہے جو کشمش سے تیار کی جاتی ہے اس کے جواب میں حافظ ابن حجرفرماتے ہیں کہ اہل مدینہ بلکہ سارے حجازی اور جملہ اہل حدیث سب کا قول یہ ہے کہ ہر نشہ لانے والی چیز شراب ہے اور سب کا حکم وہی ہے جو کشمش سے تیار کردہ شراب کا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے فتح الباری جزءالثانی عشر، ص: 146 کا مطالعہ کیا جائے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 5589