🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت سعد بن ابی وقاص قریشی عشرہ مبشرہ میں سے ہیں۔ سترہ سال کی عمر میں اسلام...
حدیث حاشیہ:
حضرت سعد بن ابی وقاص قریشی عشرہ مبشرہ میں سے ہیں۔
سترہ سال کی عمر میں اسلام لائے۔
تمام غزوات میں شریک رہے، بڑے مستجاب الدعوات تھے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے قبولیت دعا کی تھی۔
اس کی برکت سے ان کی دعا قبول ہوتی تھی۔
یہی ہیں جن کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا (ارم یا سعد فداك أبي و أمي)
سنہ55ھ میں مقام عقیق میں وفات پائی۔
ستر سال کی عمر تھی مروان بن حکم نے نماز جنازہ پڑھائی۔
مدینے کے قبر ستان بقیع الغرقد میں دفن ہو ئے۔
رضي اللہ عنه و أرضاہ آمین۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 5659