مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ﴿يَسْتَفْتُونَكَ قُلِ اللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِي الْكَلَالَةِ﴾ (النساء: 176) اے پیغمبر! لوگ آپ سے کلالہ کے بارے میں...
حدیث حاشیہ:
﴿يَسْتَفْتُونَكَ قُلِ اللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِي الْكَلَالَةِ﴾ (النساء: 176)
اے پیغمبر! لوگ آپ سے کلالہ کے بارے میں پوچھنے ہیں کہو کہ اللہ کا اس کے متعلق یہ فتویٰ ہے۔
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت جابررضی اللہ عنہ سے بہت محبت تھی۔
سخت بیماری کی حالت میں حضرت جابر رضی اللہ عنہ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دیکھتے ہی بیتاب ہو گئے، علاج کے طریقہ پر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کے بقیہ پانی کو حضرت جابر رضی اللہ عنہ پر ڈالتے ہی شفایابی ہو گئی، معلوم ہوا کہ وضو کا بچا ہوا پانی موجب شفا ہے۔
ایک روز حضرت جابر رضی اللہ عنہ اپنے گھر کی دیوار کے سایہ میں بیٹھے تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سامنے سے گزر ے یہ دوڑ کر ساتھ ہو لیے ادب کے خیال سے پیچھے چل رہے تھے فرمایا پاس آ جاؤ۔
ان کا ہاتھ پکڑ کر کاشانہ اقدس کی طرف لائے اور پردہ گرا کر اندر بلایا۔
اندر سے تین ٹکیا اور سرکہ ایک صاف کپڑے پر رکھ کر آیا آپ نے ڈیڑھ ڈیڑھ روٹی تقسیم کی اور فرمایا کہ سرکہ بہت عمدہ سالن ہے۔
حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اس دن سے سرکہ کو میں بہت محبوب رکھتا ہوں۔
حضرت جابر رضی اللہ عنہ زندگی کے آخر سال بہت ہی ضعیف و ناتواں اور آنکھوں سے نابینا ہو گئے تھے۔
بعمر94 سال سنہ74 ھ میں مدینہ میں وفات پائی، (رضي اللہ عنه)
۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 5676