🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یہ دعا آپ کی قبول ہوئی مدینہ کی ہوا نہایت عمدہ ہو گئی اور مقام جحفہ اپنی...
حدیث حاشیہ:
یہ دعا آپ کی قبول ہوئی مدینہ کی ہوا نہایت عمدہ ہو گئی اور مقام جحفہ اپنی آب وہوا کی خرابی میں اب تک مشہور ہے۔
وطن کی محبت انسان کے لیے ایک فطری چیز ہے۔
حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے اشعار سے اسے سمجھا جا سکتا ہے آپ نے مدینہ سے بخار کے دفع ہونے کی دعا فرمائی یہی باب سے مطابقت ہے۔
شامہ اور طفیل مکہ کی دو پہاڑیاں ہیں۔
اذخر جلیل مکہ کے جنگلوں میں پیدا ہونے والی دو بوٹیاں ہیں اور جحفہ ایک پانی کے گھاٹ کا نام تھا۔
جہاں عرب اپنے اونٹوں کو پانی پلاتے اور وہاں تفریحات کرتے تھے۔
وطن کی محبت انسان کا فطری جذبہ ہے حضرت یوسف علیہ السلام کی بات مشہور ہے کہ اکثر اپنے وطن کنعان کو یاد فرمایا کرتے تھے۔
دعا ہے کہ اللہ پاک ہمارے وطن کو بھی امن وعافیت کا گہوارہ بنا دے آمین۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 5677