🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: شہد کے بارے میں خود ارشاد باری تعالیٰ ہے ﴿فِیهِ شِفاء لِلناسِ﴾ (النحل: 69) یعنی شہد میں...
حدیث حاشیہ:
شہد کے بارے میں خود ارشاد باری تعالیٰ ہے ﴿فِیهِ شِفاء لِلناسِ﴾ (النحل: 69)
یعنی شہد میں لوگوں کے لیے شفا ہے کیونکہ یہ بیشتر نباتات کا قیمتی نچوڑ ہے جسے شہد کی مکھی نباتات کے پھولوں کا رس چوس کر جمع کرتی ہے۔
اس روایت میں جس مریض کا ذکر ہے اسے شہد پلاتے پلاتے از خود دست بند ہو گئے۔
جب پیٹ کا سب فاسد مادہ نکل گیا تو شہد نے مکمل طریقے سے اس شخص پر اپنا اثر کیا۔
یعنی اس کے دست روک دیئے یہی اصل الاصول ہو میو پیتھک علاج کی بنیاد ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 5716